22 نومبر، 2015، 9:20 PM

ہندوستان صرف ہندوؤں کے لئے ہے، گورنر آسام

ہندوستان صرف ہندوؤں کے لئے ہے، گورنر آسام

بھارتی ریاست آسام کے گورنر نے کہا ہے کہ بھارت صرف ہندوؤں کےلیے ہے اور مختلف ممالک سے ہندو بھارت آکر آباد ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام کے گورنر نے کہا ہے کہ بھارت صرف ہندوؤں کےلیے ہے اور مختلف ممالک سے ہندو بھارت آکر آباد ہوسکتے ہیں۔  بھارتی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پدمنابھابالاکرشنا اچاریا کا کہنا تھا کہ دیگر بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے ہمارے ہاں آباد ہونے والے ہندوؤں کے حوالے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں لیکن سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں انہیں کس طرح سے سہولیات فراہم کرنی ہیں، ہمیں ایک بھی بنگلادیشی کو نیشنل رجسٹر فار سٹیزن کی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔ پی بی اچاریا کا مزید کہنا تھا کہ شمال مشرق ایک خطرناک علاقہ ہے جس کی وجہ سے بھارت کی سلامتی خطرے میں ہے، مختلف نظریات کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں ہے، ہمیں بھارت کی سلامتی کو بچانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

News ID 1859780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha